• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوارپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہمحمود خان اچکزئی نےجے یو آئی سربراہمولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰن سے صدرِ مملکت کے لیے ووٹ کے لیے مدد مانگ لی ۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے، امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔ جے یو آئی سربراہمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے آپ کوآگاہ کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید