• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ناقص آٹے کی فراہمی‘ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)عوام کو ناقص آٹے کی فراہمی‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا،غیرمعیاری‘ نمی والی‘ بدبودار گندم‘ کل ملنگ انڈسٹری اورمحکمہ فوڈ کے مذاکرات ہونگے ،شمالی پنجاب کی 126فلور ملز نے جمعہ یکم مارچ کو سرکاری گوداموں سے 58کروڑ روپے کی ادائیگی کر کے پانچ ہزار ٹن گندم کا یومیہ کوٹہ احتجاجاً نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں محکمہ خوراک پنجاب کے سینئر عہدیداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ راولپنڈی کے سوا سو فلور ملز مالکان کے نمائندے پیر 4مارچ کو مذاکرات کیلئے لاہور بلوا لیا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کی سربراہی میں شمالی پنجاب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کوآرڈنیشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ طارق صادق نے تین رکنی وفد تشکیل دیا ہے جس میں کوآرڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین ریاض اللہ خان‘ وائس چیئرمین خواجہ محمد عمران‘ سیکرٹری جنرل ثناء اللہ درانی کو محکمہ خوراک پنجاب سے بدبودار‘ مٹی ملی اور 18فیصد تک نمی والی گندم اٹھانے سے انکار کی وجوہات سے متعلق مذاکرات آج لاہور میں ہونگے۔ یہ عہدیدار انتہائی ناقص‘ کچرا دھول ملی ‘ اٹھارہ فیصد نمی والی گندم کی انسپکشن کی دعوت دینگے اور یہ مطالبہ کرینگے کہ سرکاری گوداموں سے جو گندم فلور ملز کو 4700روپے فی چالیس کلو گرام دی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید