• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند

گوادر(آئی این پی)گوادر میں سیلابی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ۔ گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف محفوظ نہیں۔گوادر ایئرپورٹ پر آنے جانے والی بیشتر سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔ گزشتہ روز کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503، 504منسوخ کی گئی تھی۔منگل تک گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کا فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے گوادر ایئرپورٹ پر منگل تک فلائٹ آپریشن معطل رہنے کی تصدیق کردی۔
اہم خبریں سے مزید