کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔(ن) لیگ نے ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیوایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ سندھ کی گورنرشپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے پائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ کے وزیروں کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزیروں کی تعداد 20 ہونے پر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتیں لینے سے انکار کردیا تھا۔