ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر شہر اولیاءمیں ستھرا پنجاب مہم کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بارش کے باوجود علی الصبح گرینڈ صفائی آپریشن کیا اور سڑکوں کے ڈیوائیڈرز،خالی پلاٹس اور نالوں سے گندگی کے ڈھیروں کی خصوصی سکریپنگ کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے آپریشن سٹاف کو مکمل فعال رہنے کا حکم بھی جاری کیا ہے مہم میں عبادت گاہوں اور جامعات کے روٹس پر خصوصی چھڑکاؤ، ملبہ جات کی صفائی پر بھی فوکس ہے جبکہ بائی پاس،مظفر آباد اور قاسم بیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے۔سی ای او کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں کمپنی اپنی حدود سے باہر بھی کوڑا کرکٹ صاف کرے گی دوسری جانب رمضان بازاروں اور عبادت گاہوں کی ڈبل شفٹ میں صفائی کا سسٹم تربیت دے دیا گیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت صفائی کو مثالی بنانا مشن ہے۔