• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے والا دھر لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر صائم سلطان کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزم معظم اقبال کوگرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر عمرہ ویزہ کی آڑ میں یورپین ممالک میں بھجوانے میں ملوث تھا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو سپین بھجوانے کیلئے 65لاکھ روپے بٹورے اوراسے سپین کا جعلی ویزا دیا،متاثرہ شہری نے جعلی ویزے پر سعودی عرب سے سپین جانے کی کوشش کی۔ایف آئی اے حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔