• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو سیکٹر پر ٹیکس کا موثر نفاذ نہ ہونے سے خزانے کو 567 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )تمباکو پر ٹیکس کے درست نفاذ نہ ہونے اور ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کے پالیسیوں اثرانداز ہونےسے قومی خزانے کو 567ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے ، 2013سے 2023تک سگریٹ کمپنیوں سے 1795ارب ہدف کے مقابلے میں 1228ارب ٹیکس جمع ہوا، ایس ڈی پی آئی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013سے 2023کے 10 برسوں میں ایف بی آر نے سگریٹ کمپنیوں سے 1795ارب46کروڑ روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں1228ارب 12کروڑ روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا اور اس طرح قومی خزانے کو 567ارب34کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور سگریٹ کمپنیاں ٹیکس پالیسیوں میں خامیوں سےبراہ است مستفید ہوئیں۔