اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ سے مری پہنچ گئے جہاں وہ رات کو قیام کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ مختصر قیام کے دوران نواز شریف پارٹی قائدین سے طویل مشاورت اور اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف آج پیر کو ایوان صدر میں وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرینگے اور بعد ازاں لاہور کیلئے روانہ ہوجائینگے ۔