لاہور(اے پی پی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کواپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خادم مل گیا‘اب وہ پورے ملک کی عوام کے دکھوں کا مداواکریں گے‘ شہباز شریف کا دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونا پاکستان کیلئے خوشحالی و ترقی کی نوید لے کر آئے گا، ملکی معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے شہباز شریف کی قیادت نا گزیر ہے۔مریم نواز نے پوری پاکستانی قوم کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں خدمت کے نئے دور کا آغاز ہو گا، محمد شہباز شریف کی شکل میں پاکستانیوں کو خادم مل گیا ہے،جس طرح انہوں نے بطور وزیر اعلی پنجاب عوام کی خدمت کی، اب وہ پورے ملک کی عوام کے دکھوں کا مداواکریں گے۔