لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 10 فروری سے عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے اور بڑی تحریک کا اعلان کرچکی ہے۔ جو ارکان پارلیمنٹ اس ایوان میں آنیوالوں کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ دیں اور ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں تاکہ ان کی بات میں وزن پیدا ہو،ہمارا مینڈیٹ چوری ہو،امسئلہ ہار جیت نہیں،ووٹ کی پامالی کاہے۔جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوامسئلہ ہار جیت کا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے۔عوام کے حقوق کیلئے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی اور ایک تحریک میں زبردست تیزی لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،ڈاکٹر خالد محمود،رشید ترابی اور دیگر قیادت بھی موجود تھی۔