کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ، ملک محمد سعید، سفر خان، بابر مقصود ،جوائنٹ جنرل سیکرٹری محمد زبیر ودیگر نےپاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی لاکر عوام کو ریلیف پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کی خالق جماعت اورمیاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی دی، وزیر اعظم شہباز شریف قابل اور تجربہ کار سیاستدان ہیں ،وہ بلوچستان کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ بیان میں انہوں نے میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور بلوچستان کے مسائل و مشکلات سے باخبر ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے دور میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔