• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی عدم استحکام مزید مسائل پیدا کریگا، مجیب الرحمان

پشاور ( وقائع نگار )تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام مزید مسائل پیدا کریگا، سیاسی پارٹیاں اور قائدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت امیدیں تھیں کہ الیکشن کہ بعد ایک مضبوط حکومت قائم ہوگی اور عوام وتاجر برادری کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ملک میں امن سکون خوشحالی اور مہنگائی کنٹرول ہوگی لیکن بدقسمتی سے ایوان بالا مچھلی منڈی بن گئی ہے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے چور چور کی آوازیں ایوان بالا میں بلند ہے جبکہ عوام کی کسی کو پرواہ نہیں عوام نے ان سیاستدانوں کو ووٹ دیکر ایوانوں میں پہنچایا تاکہ وہ ملک سے مہنگائی بے روزگاری،دہشتگردی اور ظلم کا خاتمہ کریں مگر سارے سیاستدان اپنے اپنے مفاد کیلئے لگے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساری پارٹیاں ایک ہو کر ملک کے موجودہ مسائل کو حل کریں اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں
پشاور سے مزید