• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ن لیگی کارکنان کا جشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر مسلم لیگ کے کارکنوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی،مسلم لیگ کی خواتین نے مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی،لیگی رہنما مقصودہ بی بی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے خواتین نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن منایا، اس موقع پر مقصودہ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن کر عوام کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
ملتان سے مزید