• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل، چھاتی اور بچوں کے کینسر سے آگاہی فراہم کی جائیگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔ اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان منگل کو پنڈی میں ہونے والا میچ پنک ربن ڈے کے تحت کھیلا جائے گا ۔ ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے۔ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے اور کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔ 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کیلئے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔ وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔ پی سی بی نے کینسر کے چار مریضوں کو کراچی میں گولڈ ربن ڈے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔ انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید