• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے عوام کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے بیان میں گوادر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے گوادر سی پیک کے دعوے عوام میڈیا کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں اربوں روپے سی پیک کے نام پر خرچ ہونے والے گوادر کے عوام آج بھی سیوریج سسٹم روڈ نالی سے محروم ہیں، بیان میں کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کہ وہ براہ راست گوادر کے عوام جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی امداد کرے بیان میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہبگامی بنیادوں پر گوادر کے عوام کے بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے۔
کوئٹہ سے مزید