اسلام آباد (این این آئی) صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کیلئے 2امیدواروں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔جبکہ باقی پانچ امیدواروں کے مسترد کر دیئے،قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان 9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرینگے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدوروں کی فہرست آویزاں کر دی گئی۔حکومتی اتحاد کے آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے،ریٹرنگ افسر نے باقی 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔