• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے مزید باکسرز کے اٹلی میں سلپ ہونے کا خدشہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اولمپکس برانز میڈلسٹ سابق باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ باکسر زوہیب رشید کے لاپتہ ہونے کے بعد ٹیم کے بقیہ چار ارکان میں اور بھی اٹلی میں سلپ ہوسکتے ہیں ، دنیا میں جس قدر پاکستانی کی بدنامی ہوئی اس کا حساب پی بی ایف ، کوچ اور منیجر سے لیا جائے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ بنایا جائے۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ کامن ویلتھ گیمز میں ٹیم کے کوچ اور منیجر اس وقت بھی برقرار ہیں، کوئی شک نہیں کہ بھاری رقم لیکر کھلاڑیوں کو منتخب کراکے لیکر جاتے ہیں اور سلپ کرادیتے ہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ باکسنگ فیڈریشن پر پابندی عائد ان لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں جائی جائے۔ دریں اثنا مقابلوں اور زوہیب رشید سے متعلق معلومات کیلئے نمائندہ جنگ کی کوشش کے باوجود ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔دریں اثناء پی بی ایف کے سابق سیکرٹری جنرل اکرم نے بھی ملک کی دنیا بھر میں بدنامی کا سبب بنے والی پاکستان باکسنگ کے فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں ، ٹیم منجمنٹ سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔