• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی میں بہتری کیلئے سب سے مشاورت ہوگی، صدر فیڈریشن

کراچی ( نصر اقبال/ سٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ہاکی میں بہتری اور منصفانہ انتخابات کے لئے وہ تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے، جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ اس ماہ پی ایچ ایف کی کانگریس کا اجلاس بلائیں گے ، اس وقت سیکرٹری کے دو دعویدار ہیں، دونوں کو کانگریس اجلاس میں بلاؤں گا ان سے درخواست کروں گا کہ ہاکی کے مفاد میں مل کر کام کریں ، میرا ایجنڈا کھلاڑیوں کے مسائل کا حل اور ڈومیسٹک ہاکی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔ سب سے اہم مسئلہ فنڈز کا ہے، کھلاڑیوں کو کافی رقم الاؤنس کی مد میں دینا ہے، صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں گے، نجی اداروں سے رابطہ کریں گے، اسپانسر شپ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کچھ اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اذلان شاہ کپ کیلئے مشاورت سے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کریں گے، کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید