لوزان (جنگ نیوز) رومانیہ کی ٹینس پلیئر سائمونا ہالیپ کی ڈوپنگ پر پانچ سال کی پابندی کم کرکے نو ماہ کردی گئی۔ کھیلوں کی عالمی عدالت نے ان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ اہم بات ہے کہ وہ نو ماہ کی مدت گذارچکی ہیں اور فوری ٹینس کورٹس میں واپسی کی اہل ہوگئی ہیں۔