کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین خواجہ نافع نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا، پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ویوین رچرڈز، سرفراز احمد، شین واٹسن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میں اپنی نیچرل بیٹنگ کرتا ہوں اور صورتِ حال کے حساب سے کھیلتا ہوں، ہر شاٹ کی دو دو تین تین گھنٹے پریکٹس کی جاتی ہے۔