لاہور(جنگ نیوز)صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔
ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔
صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔