کراچی(نیوزڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن بات چیت کا خیر مقدم کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے نواز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پاک بھارت اچھے تعلقات کو امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا امریکا بھارت اور پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔