• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کا مشہور ٹک ٹاکر پونے دو ارب کے فراڈ میں گرفتار

فیصل آباد( آئی این پی) ایف بی آر نے فیصل آباد کے مشہور ٹک ٹاکر کو پونے دو ارب سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے مشہور ٹک ٹاکر احسان مدنی ایکسپورٹ کی مد میں سیل ٹیکس کی جعلی رسیدیں بنا کر ٹیکس ریفنڈ وصول کر رہا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق احسان مدنی نے ایک رکشہ ڈرائیور کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ کروا رکھی تھی اور اب تک 1ارب 85کروڑ روپے کے ریفنڈ کلیم کر چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید