لاہور (نمائندہ جنگ ) سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔