راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس اے ڈی جی) پروگرام 2018-2023 کے تحت ضلع راولپنڈی اور مری میں سڑکوں کی 59سکیمیں نئی سیاسی اونر شپ کیلئے نومنتخب ارکان پنجاب و قومی اسمبلی کو بھجوائی گئی ہیں۔720کلو میٹر لمبی سڑکوں کی بحالی و مرمت پر لاگت کا تخمینہ 7699اعشاریہ277ملین روپے ہے۔سب سے زیادہ سکیمیں ضلع مری کی ہیں۔یہ سکیمیں نگران دور میں بنائی گئی تھیں جن کو نومنتخب ارکان کو بھجوایا گیا ہے جن پرکلیئرنس کے بعد کام کیا جائےگا۔ان سکیموں میں گرجا تا ٹھلیاں،کہوٹہ پنجاڑ آزاد پتن روڈ، راولپنڈی کہوٹہ روڈ،کلر تا دوبیرن روڈ،چک بیلی خان بائی پاس روڈ،جوڑیاں تا چکری،اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن تا گورکھپور ،جرار کیمپ تا کچی جوڑیاں،روات کلرروڈ،انگوری گلہڑہ گلی روڈ مری،چھیکا گلی تا جی پی او چوک مری،مین لہتراڑ کوٹلی کلیاری روڈ بھی شامل ہیں۔