کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے پہلے روز اسپنرز اور اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نفسیاتی برتری حاصل کرلی۔ دھرم شالا ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں218رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر زیک کرالی نے79 رنز بنائے۔ کلدیپ یادیو نے 72رنز دے کر پانچ اور سواں ٹیسٹ کھیلنے والے ایشون نے51رنز دے کر چاروکٹ لئے ۔