اسکردو( نثار عباس، نامہ نگار) اسکردو میں قیمتی پتھروں کی غیر قانونی کان کنی کرنے والے چینی شہری کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گی، چینی شہری کے خلاف محکمہ معدنیات نے قیمتی صنعتی پتھروں کے غیر قانونی خرید و فروخت کا مقدمہ درج کیا تھا، ایکزیکٹیو مجسٹریٹ عامر رانا نے ملزم کی جانب سے راہداری سمیت دیگر اہم دستاویزات مہیا نہ کرسکنے اور جرم ثابت ہونے پر مائننگ کنسیشن رولز 2016کے دفعہ 171کے تحت تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے نقد جرمانے کی سزا سنا دی، ایکزیکٹیو مجسٹریٹ عامر رانا کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم پین ویگیو کی شخصی ضمانت منسوخ کر کے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جس سے آج ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا جائیگا۔