• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق پرویز خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

پشاور(خصوصی نامہ نگار) طارق پرویز کو خیبر پختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ایسوسی کی جنرل کونسل کا اجلاس برائے انتخابات نائب صدر سفیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی خان‘ کوہاٹ‘ ملاکنڈ‘ مردان‘ ہزارہ اور پشاور ڈویژنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ، شیراز محمد، خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن امیر زاہد شاہ اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے ہدایت خلیل اللہ بطور مبصر شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اگلے چار سالوں کے لئے عہدیداروں کے پینل کو منظور کرلیا۔ عہدیداروں میں سیکرٹری جنرل حیدر علی خان، سینئر نائب صدر ہدایت اللہ (پشاور)‘ نائب صدور شکیل احمد پراچہ، فرمان خان ایڈوکیٹ، سفیر احمد، عابد علی، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز اجمل خان (پشاور)، شاہ حسین (ضم اضلاع)، ایسوسی ایٹ سیکرٹری فٹنس چیلنج محمد اقبال‘ سیکرٹری اطلاعات محمد شہزاد‘ سیکرٹری فنانس زیات گل، ایگزیکٹو ممبران سجاد خان، محمد صدیق، سعید اقبال، محمد مصطفی اور ثناء شامل ہیں۔
پشاور سے مزید