کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جناح ٹائون کوئٹہ میں امدادی کیمپ قائم کردیا ہے کیمپ منتظمین نے بتایا ہے کہ گوادر پانی میں ڈوبا ہوا ہے حکومت کی جانب سے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسری کی مدد کررہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگئے بڑھ کر گوادر کے متاثرین کی مدد کریں ۔