اسلام آباد (اے پی پی)ایوان میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے رکن پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی رکن نے ایوان میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کی ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے اسمبلی کے سکیورٹی حکام کو حکم دیا کہ کسی بھی شخص کو سکیورٹی پاسز کے بغیر مہمانوں کی گیلری میں نہ آنے دیا جائے۔