• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسوں کی کمزور نوعیت، عمران خان کی رہائی کی قوی امید ہے، شیر افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی ،جج صاحبان نے عمران خان کو سزا سنانے کی جلدی میں ٹرائل کا کباڑا کردیا، نہ ہمیں جرح کا حق دیا نہ دفاع کا حق دیا گیا، کیسوں کی کمزور نوعیت دیکھتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی قوی امید ہے،ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں نو مئی کی رات کو کھڑے تھے، عمران خان نے احتجاج کے ذریعہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے اپنے لیے راستہ نکالنے کا خاتمہ ضروری ہے، اب اگر ہماری کوئی ڈیل ہوسکتی ہے تو وہ سیاسی قوتوں سے ہوسکتی ہے، ن لیگ ادراک کرلے کہ قربتیں صرف سیاسی قوتوں کے درمیان ہونی چاہئیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صدارتی الیکشن ہونے جارہا ہے ، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی آمنے سامنے ہوں گے ،بظاہر آصف علی زرداری کی پوزیشن کافی مستحکم ہے ، لیکن آج قومی اسمبلی میں ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا جس کا صدارتی الیکشن پر اثر ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید