کراچی(اسٹاف رپورٹر) صائم ایوب کی آل راؤنڈ کار کردگی نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو ایک اور کامیابی دلا کر پلے آف مرحلے کے میں پہنچادیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جمعے کوپنڈی اسٹیڈیم میں اپنے آٹھویں میچ میں76رنز کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ زلمی کے196 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن 120 رنز بناسکی۔ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 24رنز بنائے، جیسن رائے 16عقیل حسین 14رنز بناسکے۔ صائم ایوب نے 30بنانے کے علاوہ 20رنز کے عوض دو وکٹ لئے۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ فاتح ٹیم نے8 وکٹ پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53رنز بناکر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، ٹام کوہلر کیڈمور 33، حسیب اللہ 6رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔