• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے لوگوں نے ٹھیٹھ پنجابی کڑی اور دھی رانی کو وزیراعلیٰ بنادیا، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پنجاب کے لوگو ں کا کمال ہے ایک دھی رانی کو وزیراعلیٰ بنایا۔ خواتین کی تذلیل ثقافتی جڑ یں کمزور کر رہی ہے میاں محمد بخشؒ کے کلام نے سہارا دیا ، پرانی پنجابی فلمیں اچھی ، نورجہاں کے گانے آج بھی یاد ہیں ،زرداری صاحب کو مبارک، جمہوریت پسند صدر آنے سے حکومت یکسوئی سے کام کر سکے گی،انہوں نے پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی،انہوں نے کہا کہ دھی رانی کو وزارت اعلیٰ کا منصب دے کر پنجاب کی خواتین اور مرد حضرات نے اپنی بہن اوربیٹی کو عزت بخشی اور اس کا مان رکھا۔انڈین اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر پنجابیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، جہاں جاتی ہوں مائیں، بہنیں، بزرگ سب عزت دیتے ہیں، پنجاب سے باہر کہیں بھی چلے جائیں، پنجاب اندر سے نہیں نکلتا،میں اندر باہر سے ٹھیٹھ پنجابی کڑی ہوں لیکن پنجابی ہونے سے پہلے پاکستانی ہوں،الحمراء ہال میں پنجاب کلچرڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہ پنجاب کی بیٹی ہوں مشکلات سے نہیں گھبراتی، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیتی ہوں۔ ماں، بہن،بیٹی مضبوط ہوگی تو معاشرہ مضبوط ہوگا۔ والدین بچوں کو پنجابی سیکھائیں اور پڑھائیں۔ پنجابی فلم کی بحالی کے لئے جو بھی کہیں گے کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ثقافت کے برے دن ختم ہوئے، اب ترقی کے دن آگئے ،پنجابی ثقافت کے دن کو سکول، کالج، یونیورسٹی لیول پر بھی مناتے رہنا چاہیے، بچوں کو اردو بھی سیکھائیں لیکن پنجابی زبان کو ان کے لئے اجنبی نہ بنائیں، پنجابی کو سکولز میں سبجیکٹ کے طورپر متعارف کرایا جائے گا۔مشکلات کے دور میں میاں محمد بخشؒ کی شاعری نے سہارا دیا۔ وزیراعلیٰ نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ثقافت دیہاڑ تے مینوں بلان لئی تہاڈا بہت شکریہ۔وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے عمدہ پروگرام ترتیب دیا،فنکاروں نے سماں باندھ دیا۔

اہم خبریں سے مزید