کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان کے عہدے پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کو وفاق و جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نےکہاہےکہ باہمی سیاسی رواداری و سیاسی پختگی کے ذریعے صوبے کی بڑی آبادی کو وزرات عظمی و دوسرے بڑے صوبے سندھ کو صدارت کا عہدہ دینا خوش آئند ہے توقع ہےکہ آصف علی زرداری اپنی صلاحیتیں و اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ملک کی معیشت کی بہتری بلوچستان میں سیاسی مفاہمت و مذاکرات و برداشت و ریاستی عمل کو آگے بڑھائیں گے ان کے انتخاب کے بعد اب پارلیمنٹ مکمل ہوگیا ہے۔