• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ایجنسیاں/جنگ نیوز)آصف علی زرداری نےپاکستان کے 14ویں صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مصافحہ کیااورمختصرملاقات کی۔حلف کے بعد آرمی چیف اورسروسزچیفس نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔چیف جسٹس حلف برداری کے بعد لابی میں بلاول بھٹوزرداری کے ساتھ گفتگو کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی پروقار تقریب اتوار کی سہ پہر ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف ، سبکدوش صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ‘ انوار الحق کاکڑ، پنجاب ‘سندھ ‘خیبرپختونخواکے گورنرز‘ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ‘سرفراز احمد بگٹی‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ،نومنتخب اراکین قومی اسمبلی اورغیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید