• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 2 سال لگیں گے، قرض ادائیگی کیلئے 700 ارب روپے کی ضرورت، احسن اقبال

نارووال (جنگ نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے 700؍ ارب روپے کی ضرورت ہے ، پاکستان کی معیشت کھوکھلی ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی نے چار سالوں میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں دو سال لگ جائیں گے۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ملک ادھار پر چل رہا ہے اور پاکستان کی معیشت کھوکھلی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور اب معیشت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دانشمندی نہیں کہ قرض پر قرض لیے جائیں لییکن قرضوں کی ادائیگی کے لیے 700 ارب روپے درکار ہیں لہٰذا ہم قرضہ لینے کے لیے مجبور ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پورا ملک ادھار پر چل رہا ہے اس لیے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں دو سال لگ جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید