• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد نواب بہاولپور کی تقسیم، ورثا کو فوری قبضہ دلانے کی ہدایت

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق نواب آف بہاولپور کی جائیداد کی تقسیم کا معاملہ، عملدرآمد کمیٹی کے سربراہ کی ڈی پی او بہاولپور اور ایم ڈیچولستان ڈویلپمنٹ اتھورٹی کو فوری قبضے ورثا کو دلانے کی ہدایت، چولستانی متاثرین کی درخواست پر آر پی او نے پولیس کو کسی قسم کے غیرقانونی اقدامات سے روک دیا، سابق نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی سربراہی میں عملدرآمد کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی کے سربراہ نے ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھورٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 23ورثا کو فوری طور پر6667؍ ایکڑ اراضی کا قبضہ دلائیں، اور ڈی پی او بہاولپور کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایم ڈی چولستان کی اس معاملے میں مکمل مدد کریں، منسٹری آف سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن نے مراسلے میں کمیٹی کے ممبران کو جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے احکامات پر فوری عمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، دوسری طرف ان فیصلوں سے متاثر ہونیوالے متعدد چولستانیوں نے ریجنل پولیس آفیسر کو تحریری درخواست دیدی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سالوں پہلے سابق نواب آف بہاولپور کے ورثا سے شکارگاہ میں زمینیں خریدیں اور ان کو آباد کیا اور بیس تیس سالوں سے ان اراضییوں پر ان کا جائز قبضہ ہے اور وہ اراضی ان کی ملکیت ہے، لیکن اب ان کو ناجائز قابضین ظاہر کر کے ان کی حقیقی ملکیتی اراضی سے پولیس کے ذریعے بے دخل کیا جا رہا ہے، درخواست میں آر پی او بہاولپور سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کی ملکیتی اراضی کا تحفظ فراہم کیا جائے اور متعلقہ پولیس کو ناجائز طورپر ان کی ملکیتی اراضی سے بے دخل کرانے سے روکا جائے جس پر آر پی او نے ڈی ایس پی یزمان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی طریقے سے بھی غیرقانونی طور پر کسی پارٹی یا فرد کو ناجائز طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید