پشاور(نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی مسجد قاسم علی خان میں طلب کیا گیا ہے،چاند نظر آنے پر کل منگل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا تاہم ماہ صیام کا چاند دیکھنے سے متعلق شرعی شہادتیں موصول نہ ہونے پر شعبان کے30دن پورے کئے جائیں گے، ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اوقاف ہال چارسدہ روڈ پشاور میں ہوگا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے، پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوگا جس میں پشاور اور مضافات کے جید علمائے کرام شرکت کریں گے۔