• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی حسن زہری کی صدر آصف زرداری سے ملاقات‘ کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک شگون ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور آج اسی بات کا ثمر ہے کہ آصف علی زرداری دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ صدر آصف علی زرداری اور جیالے ورکرز ملک کو استحکام کی جانب گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ جب بھی پاکستان کسی بحران کا شکار ہوا تو ملک کو اس سے نکالنے میں ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کا کلیدی کردار رہا ۔آصف زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح وفاق کی مضبوطی کی علامت ہیںاور ملکی سیاست اور جمہوریت کو قائم رکھنے میں اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم سے کئے گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے وعدے وفا کئے جائیں گے اورعوام کے مسائل کے حل اور خوشحالی ودیرپا ترقی کی جانب گامزن کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ صدرکے انتخاب کے بعد ملکی سیاست میں مثبت تبدیلی آئے گی اور سیاسی پارٹیوں میں بہتر روابط استوار ہوں گے ۔ صدر آصف زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے والی شخصیت ہیں۔
کوئٹہ سے مزید