کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ری اسٹرکچرنگ کا عمل شروع ہوگیا، ڈیپوٹیشن پر بورڈ میں آنے والے بیوروکریٹ عبداللہ خرم نیازی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی حیثیت سے کام کریں گے۔ دیگر شعبوں میں بھی جلد تبدیلی کا امکان ہے۔