• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے سے پورے ملک میں سیاسی استحکام آئیگا جو ملک میں امن ، معاشی ترقی اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں اہم ترین اور معاون ثابت ہوگا،جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کوخاتون اول کا خطاب ملنا اعزاز کی بات ہے، انہوں نےآصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان کا حلف لینے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، محترمہ ادی فریال تالپور، محترمہ آصفہ بھٹو سمیت تمام عہدیداران اور جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونا پیپلز پارٹی قیادت پر عوامی اعتماداور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی ضمانت ہونے کاثبوت ہے ، نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتیں بھی اس بات کو تسلیم کر چکی ہیں آصف علی زرداری ہی وہ قابل اور تجربہ کار سیاستدان ہیںجو ملک کو موجود بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی رہنما کو اتنی بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر صدر پاکستان منتخب کیا گیا ہے ، پاکستان اس وقت کسی بھی طرح کی عدم استحکام کی صورتحال کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، بہت جلد ملکی مسائل بہتر انداز میں حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید