ملتان (سٹاف رپورٹر)آرپی او کی ہدایت پر ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں ماہ رمضان کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔ فول پروف سکیورٹی کے لئے ریجن میں 1817 مساجد , 164 امام بارگاہوں اور 42 دیگر عبادت گاہوں کے 1920پولیس افسران و ملازمان فرائض سر انجام دیں گے ۔ اسی طرح ملتان میں 928 مساجد، 59امام بارگاہوں اور 8دیگر عبادت گاہوں کے لیے 729 پولیس افسران فرائض سر انجام دیں گے ۔ آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ رمضان میں خصوصاً نمازوں کے اوقات میں خود فیلڈ میں رہیں ،دریں اثنا سی پی او کی ہدایت پر رمضان کے دوران سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے،ملتان میں 902 مساجد پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گےسی پی او صادق علی کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں حساس علاقوں میں ایلیٹ کی گاڑیاں، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوان پٹرولنگ کریں گے۔ حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔