• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد(فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان آج (منگل)عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے ان کی وطن واپسی 10دن بعد 23مارچ کو متوقع ہے مولانا فضل الرحمان کے معاون خصوصی مفتی ابرار بھی ان کے ہمراہ ہیں جے یو آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مولانا فضل الرحمان کی کوئی باضابطہ ملاقاتیں طے نہیں ہیں تاہم عمرے کی ادائیگی کےبعد رابطوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سعودی عرب میں قیام کے دوران وہاں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید