اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں کی ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔