• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا بحران برقرار، سیکرٹری کی نشست ایک، دعویدار دو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک میں ہاکی کے بحران میں کمی نہیں آرہی ہے۔ سیکریٹری کی نشست پر تاحال دعویدار ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں منگل کو رانا مجاہد علی خان نے سیکریٹری کی ذمے داری سنبھال لی۔ دوسری جانب سید حیدر حسین نے کہا کہ میں آئینی طور پر سیکرٹری ہوں ،کسی کا زبردستی خود کو سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف ظاہر کرنا توہین عدالت ہے۔ دریں اثنا رانا مجاہد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی ہدایت پر نشست سنبھالی ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ کا مسئلہ اس ماہ حل کردیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ کانگریس کے اجلاس کے بعد نئے انتخابات کی جانب جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید