کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) ذوہیب رشید پاکستان کا غدار ہے، اس کی تلاش جاری ہے، پکڑ کر ملکی قوانین کے تحت سزا دلوائیں گے، اس نے سر شرم سے جھکا دیا ہے، اس بات کا اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) ناصر تنگ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کمیٹی اور دیگر اداروں سے بھی رابطے میں ہیں اور خود اپنے طور پر ان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈکیلئے باکسرز اہلیت پر منتخب کئےتھے ۔