کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں منگل کو کراچی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کو بچوں کے کینسر سے منسوب کردیا گیا ۔کھلاڑی ، امپائروں اور آفیشلز میچ کے دوران گولڈن کیپ اور ربن لگا کر میچ میں شرکت کی۔ اسٹمپس پر بھی گولڈن رنگ کردیا گیا ۔کینسرسے متاثرہ بچوں نے نیشنل اسٹیڈیم کےچیئرمین باکس میں میچ بھی دیکھا۔