ملتان (نمائندہ جنگ )تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ محلہ جوگیاں میں سلنڈر دھماکے کے باعث تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ محلہ جوگیاں میں سلنڈر دھماکے کے باعث ایک تین منزلہ عمارت ساتھ موجود کچے گھر پر گر گئی،کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور اس میں موجود میاں بیوی اپنے پانچ بچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق میں ایک خاندان کے 7 دوسری فیملی کے باپ ،بیٹا شامل ہیں ۔ پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہونے پر پیش آیا ۔