• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں آتشزدگی کے چار واقعات، 2 بچے جاں بحق، 11 افراد جھلس گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آتش زدگی کے 4واقعات میں 2بچے جاں بحق اور 11افراد جھلس گئے ۔بھابڑا بازار میں منگل کی صبح گیس لیکیج کے باعث ہونیوالے دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دوبچے سات ماہ کا ارحم ،اس کی بہن 3سالہ آیت فاطمہ اور ان کی والدہ 28سالہ ریما زوجہ بنارسجھلس کر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122نے انہیں ہسپتال منتقل کیا اس دوراں دونوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق گھرمیں گیس خارج ہونے کے باعث آگ لگی ۔ ادھر گیس کے اخراج کی وجہ سے سادا روڈ سٹریٹ نمبر 2میں 18ماہ کا شازیب ولد وقار ،3سالہ نور ولدوقار اور ان کی والدہ 30سالہ ثوبیہ آگ لگنے سےزخمی ہوگئے۔ آتش زدگی کاتیسراواقعہ تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپو روڈ اللہ ہو چوک میں ہوا،جہاں ایک گھرمیں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس گئے۔ زخمیوں میں 19سالہ امرین دختر انتظار 20فی صد ،اس کی والدہ پروین 65فی صد ،والد انتظار 15فی صد ،بہن 16 سالہ ابیہا 5فی صد اور 45سالہ فیض 2فی صد جل گئے جنہیں ریسکیو 1122نے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا۔ آتش زدگی کے ایک اور واقعہ میں ٹینچ بھاٹہ کے علاقہ میں عبداللہ اور حسن جھلس کر زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید