• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کینٹ میں ریل کی ٹکرسے شہری جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کینٹ میں ریل گاڑی نے شہری کو کچل کر ہلاک کردیا ہے تاہم متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز کینٹ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں ریل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے ۔واقعہ کی تصاویز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے کہ متوفی نے مبینہ خودکشی کی ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ متوفی کے پاس کسی قسم کے شناختی دستاویزات نہیں تھے جس کی بناءپر اس کی شناخت نہ ہوسکی ۔
پشاور سے مزید